آئی جی خیبر پختونخوا ے پولیس سکول آف پبلک ڈس آرڈر اینڈ رائیوٹ منیجمنٹ مردان کی توسیع اور نئے لیکچر ہال کا افتتاح کردیا
جمعہ 13 مئی 2016 18:56
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مئی۔2016ء ) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر دُرانی نے پولیس سکول آف پبلک ڈس آرڈر اینڈ رائیوٹ منیجمنٹ مردان کی توسیع اور نئے لیکچر ہال کا افتتاح کیا۔ ایڈیشنل آئی جی پی ھیڈ کوارٹرز میاں محمد آصف ، ریجنل پولیس آفیسر محمد طاہر خان ، ڈی پی اُو مردان فیصل شہزاد دیگر اعلیٰ پولیس حکام ، مختلف یونیورسٹیوں کے نمائیندوں اور معاشرے کے معزز ارکان نے اس موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی نے پولیس سکول آف پبلک ڈس آرڈر اینڈ رائیوٹ منیجمنٹ کی کامیابی سے تکمیل اور چلانے پر ایڈیشنل آئی جی پی ھیڈ کوارٹرز میاں محمد آصف ، سابق ڈی آئی جی مردان سعید وزیر اور ڈی پی اُو فیصل شہزاد کی کاوشوں کو سراہا۔(جاری ہے)
آئی جی پی نے کہا کہ ہجوم کو قابو کرنا اور ڈس آرڈر منیجمنٹ ایک خصوصی (سپیشلائزڈ ) فیلڈ ہے اور سکول کے قیام کا بنیادی مقصد پولیس اہلکاروں کو خصوصی تربیت سے آراستہ کرناہے کہ وہ تشدد کے بغیر مشتعل ہجوم کو قابو کر سکیں۔
سکول کے ٹریننگ سلیبس میں ہجوم کی کی نفسیات ، گفت وشنید کے زریعے مسئلے کا حل نکالنے کی مہارت ، دباو اور پریشر پر قابو پانے ، ہجوم سے پُرامن طریقے سے نمٹنے ، مشتعل عوام کو قابو کرنے کے طریقے اور تربیتی مشقیں شامل ہیں ۔ اور یہ مشکل حالات سے بچنے میں بڑی ممد و معاون ثابت ہونگے ۔اوران سے عوام اور پولیس کے مابین اعتماد کا فقدان دور ہوکر پولیس کا امیج بہتربننے میں مدد ملے گا۔ بعد ازاں آئی جی پی نے ضلع صوابی کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے ماڈل پولیس اسٹیشن صوابی کا افتتاح کیا۔ غیر سرکاری تنظیم اعتبار کے پراجیکٹ کوارڈینیٹر نے ماڈل پولیس اسٹیشن صوابی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ماڈل پولیس اسٹیشن اعتبار اور یونائیٹڈ نیشن ڈیولپمنٹ پروگرام کی مشترکہ کاوشوں سے تعمیر کیا گیا ہے۔ جن میں نئی رپورٹنگ روم ، جدید انٹاروگیشن رومز، کانفرنس روم، سینڈیکیٹ رومز، ایس ایچ اُو آفس ، لاک آپ ، تفتیشی آفسروں کے دفاتر اور وائرلیس رومزوغیرہ شامل ہیں۔ اس موقع پر علاقے کے معززین پر مشتمل منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی نے کہا کہ ماڈل پولیس اسٹیشن کا قیام صرف عمارتوں کی نہیں بلکہ پولیس کی سوچ ، روئیے اور ترجیحات کی تبدیلی کا نام ہے۔ آئی جی پی نے کہا کہ ماڈل پولیس اسٹیشنوں کے قیام کا مقصد عام آدمی کی عزت نفس بحال کرکے انہیں تھانوں میں اپنے مسائل و مشکلات حل کرنے کا بہتر ماحول فراہم کرناہے۔ آئی جی پی نے کہا کہ پرانے تھانے عقوبت خانے بن چکے تھے۔ صوبے کے 270تھانوں میں 147تھانے انتہائی مخدوش حالت میں ہیں۔ ان تھانوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے ماڈل پولیس اسٹیشنوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ آئی جی پی نے مزید کہا کہ اس صوبے کے محسوس حالات کو دیکھتے ہوئے تنازعات کے حل کے لیے کونسلیں قائم کی گئیں جنکے ذریعے عام آدمی کو فوری اورسستی انصاف کے حصول میں مدد مل سکتی ہے۔ آئی جی پی نے کہا کہ صرف ضلع صوابی میں تنازعات کے حل کے لیے پانچ کونسلیں قائم کی گئیں جن میں ایک سال کے دوران 84فیصد کیسز کا پُر امن طور پر تصفیہ کیا گیا۔آئی جی پی نے کہا کہ عام آدمی کو بلا استثنیٰ انصاف کی فراہمی ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
-
کوئٹہ ،مرغی کی قیمت 860 سے کم ہو کر480 روپے ہو گی
-
میرسرفرا زبگٹی سے محسن نقو ی کی ملا قات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے جرمنی کے قونصل جنرل روڈیگر لوٹز کی گورنرہائوس میں ملاقات
-
آئی ٹی کورسز کے ذریعہ نوجوانوں کو ان کے پیروں پر کھڑا کرنا چاہتا ہوں، گورنرسندھ کامران ٹیسوری
-
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے اسلام 360 ایپ کے بانی زاہد حسین چھیپا کی ملاقات
-
وزیراعظم شہبازشریف ملک وقوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں، رانا ثنااللہ
-
پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کے ذریعے عوام کی حکومت ،عوام کے لیے ہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ
-
سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام لا رہے، طلبہ کو فارن سکالرشپ پر بھیجیں گے‘وزیر تعلیم پنجاب
-
مالی سال 22اور23میں 100ارب کا ٹیکس جمع کرایا،میجر جنرل احمد شریف
-
سرکاری ہسپتالوں میں دوران علاج محفوظ خون کی فراہمی ہر مریض کا بنیادی حق ہی: خواجہ سلمان رفیق
-
واپڈا میٹراورسولرسسٹم شیئرنگ کرکے چلانے پر صارف کو نوٹس جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.