پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو عوامی مسائل کا احساس ہے اوراپنی مدت کے دوران ایسے اقدامات اٹھائے ہیں جن کی بدولت پسماندہ علاقوں کی محرومی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ صوبہ ترقی کی جانب گامزن ہواہے
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاوٴسنگ ڈاکٹر امجد علی کا شمولیتی جلسہ سے خطاب
جمعہ 13 مئی 2016 18:55
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مئی۔2016ء ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاوٴسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو عوامی مسائل کا احساس ہے اوراپنی مدت کے دوران ایسے اقدامات اٹھائے ہیں جن کی بدولت پسماندہ علاقوں کی محرومی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ صوبہ ترقی کی جانب گامزن ہواہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ پی کے۔
82 سوات کی یونین کونسل ٹال میں ایک شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علاقے معروف سیاسی شخصیات میاں گل زین، احمد خان، محمد امین، میاں علیم جان، نصیب زادہ ،جاوید۔ مجیب ،شیر علی خان، ہارون الرشیداورعمرزادہ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا۔(جاری ہے)
ڈاکٹر امجد علی نے شامل ہونے والے ورکروں کو مبارکبادپیش کی اورامید ظاہر کی کہ علاقے کے عوام کی خدمت میں وہ اپنا بھرپور کردار اداکریں گے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منشور اورصوبائی حکومت کی بہتر کارکردگی کی بدولت دوسری جماعتوں سے تعلق رکھنے والے عہدیداران جوق درجوق پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں کیونکہ انہیں عملی طورپر صوبے میں تبدیلی نظر آنے لگی ہے ۔ڈاکٹر امجد علی نے اس موقع پر پر مڈل سکول یوسی ٹال کو ہائیرسیکنڈری کادرجہ دینے کے لئے 9 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اپنے حلقہ کے دوردراز علاقوں کے مسائل کے حل کاوعدہ وہ بہرصورت پورا کریں گے۔ انہوں نے اس موقع پر 30 لاکھ روپے کی گرانٹ پر مشتمل آبنوشی سکیم ،گلی کوچوں کی پختگی کے لئے 40 لاکھ روپے اوربجلی کی سکیموں کے لئے 40 لاکھ روپے کی فراہمی کااعلان کیا ۔انہوں نے یقین دلایا کہ وہ عوامی نمائندہ ہونے کے ناطے حلقہ کے ہر علاقے کا مہینے میں ایک دفعہ دورہ کرکے مسائل معلوم کریں گے اورانہیں حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ انہیں اپنے ورکروں اورعوام کے تعاون پر فخر ہے اور ان کے اعتماد کو وہ ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.