مردان،جندول معیار دیر کے عمائدین کے درمیان دُشمنی دوستی میں بدل گئی

جمعہ 13 مئی 2016 18:55

مردان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مئی۔2016ء )جندول معیار دیر کے عمائدین کے درمیان دُشمنی دوستی میں بدل گئی تفصیلات کے مطابق جندول معیار مسکنئی دیر کے رہائشی اور مستری آباد گلی باغ کے رہائشی کے درمیان 18 سالوں سے دشمنی چلی آرہی تھی فریق اول گل محمد ،مختیار،عبدالقادر وغیرہ اور فریق دوم شیر زمین ،فضل محمد ،یوسف ،اول خان کے درمیان قتل مقاتلے کی دُشمنی چلی آرہی تھی جس میں فریق اول سے 3 افراد اور فریق دوم سے 2 افراد قتل ہوئے تھے جبکہ جرگہ مشران حاجی میرسلم خان ،حاجی شیر زمان،حاجی ماصل خان ،عبدالزر عرف لالی ودیگر کی طویل کوشش کے بعد آخر کار دونوں فریقین کے درمیان صلح ہوگیااور ایک دوسرے کو فی سبیل اللہ معاف کردیا تقریب میں ایم پی اے احمد خان بہادر ،مرکزی تنظیم تاجران کے صدر حاجی احسان اللہ باچا ،مولانا محمد اسماعیل اور انکے علاوہ علاقہ عمائدین نے بھی کثیرتعداد میں شرکت کی راضی نامہ کے موقع پر دونوں فریقین سے قرآن پاک پر حلف اُٹھایا اور آئندہ کیلئے بھائیوں کی طرح رہنے کا عہد کیا ۔