جب تک ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کیلئے سخت اقدامات نہیں کیے جا تے پاکستان کرکٹ بہتر نہیں ہو گی، وقار یونس

جمعہ 13 مئی 2016 18:40

جب تک ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کیلئے سخت اقدامات نہیں کیے جا تے پاکستان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء) پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ اور عظیم فاسٹ باوٴلر وقار یونس نے کہا ہے کہ جب تک پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کیلئے سخت اقدامات نہیں کیے جائیں گے اس وقت تک پاکستان کرکٹ بہتر نہیں ہو گی۔ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد ہیڈ کوچ کے عہدے سے مستعفی ہونے والے وقار نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو پہلے ڈومیسٹک کرکٹ بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

سابق فاسٹ باوٴلر نے کہا کہ پی سی بی تبدیلیوں کی بات تو کر رہا ہے لیکن ابھی تک اصل تبدیلیاں نہیں کی گئیں، اگر میری تجاویز سے کوئی بہتری آتی ہے تو مجھے بہت خوشی ہو گی۔87 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز رکھنے والے وقار نے کہا کہ تبدیلیوں کے بارے میں باتیں تو بہت کی گئیں لیکن پی سی بی نے ابھی تک کرکٹ کمیٹی بنانے کا اعلان نہیں کیا، پی سی بی کو کرکٹرز کو مجوزہ کرکٹ کمیٹی کا حصہ بنانے کیلئے بہت سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان کے نئے کوچ مکی کوچ مکی آرتھر کی تقرری کے بارے میں سوال پر وقار نے کہا کہ جنوبی سے تعلق رکھنے والے کوچ کی توجہ قومی ٹیم کا ڈسپلن بہتر بنانے پر ہونی چاہیے جس پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :