آل پاکستان باڈی بلڈنگ مقابلے کل سے سوات میں شروع ہونگے

جمعہ 13 مئی 2016 18:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء) پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام سوات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان باڈی بلڈنگ مقابلے وادی سوات میں سے منعقد کئے جائینگے ، اپنی نوعیت کا پہلا باڈی بلڈنگ مقابلوں کی کامیابی کیلئے تیاریوں کو آخری شکل دیدی گئی ہے ، 12مختلف ویٹ کٹیگریز میں منعقدہ تین روزہ تن سازی کے مقابلے صوبائی وزیر کھیل و سیاحت محمود خان کی ذاتی خواہش پر کرنے کا پروگرام کو تشکیل دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی نگرانی میں یہ مقابلے سوات کے جہانزیب کالج کے ودود ہال میں منعقد کی جارہی ہے ۔پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے مطابق تن سازی کے ان مقابلوں میں پاکستان کے چاروں صوبوں کے علاوہ ، اسلام آباد، گلگت بلتستان ،پاک آرمی، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے اور دیگر محکمہ جات کے 100سے زائدتن ساز شرکت کریں گے۔ اس بڑے ایونٹ کو ڈائریکٹوریٹ سپورٹس خیبر پختوں خواہ اور پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے باہمی تعاون او ر اشتراک سے منعقد ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے صوبے میں کھیلوں اور کھلاڑیوں کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے باقی ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔

متعلقہ عنوان :