کوہاٹ،موسلا دھار بارش اور شدید ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، کھڑی فصلوں کو نقصان

جمعہ 13 مئی 2016 18:35

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء) کوہاٹ میں جمعہ کے روز موسلا دھار بارش اور شدید ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

نماز جمعہ کے دوران تیز آندھی اور طوفان کے ساتھ کوہاٹ شہر میں اچانک تیز بارش شروع گئی موسلا دھار بارش کے دوران ژالہ باری کا سلسلہ بھی شروع ہوا ژالہ باری کا سلسلہ آدھے گھنٹے سے زائد تک جاری رہا اس دوران لوگ استغفار کا ورد کرتے رہے کوہاٹ کے مضافاتی علاقوں سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ژالہ باری سے یکہ دکا گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں دوسری جانب موسلا دھار بارش سے ناقص نکاسی آب کا پول بھی کھل گیا شہر میں نالیوں کا پانی سڑکوں اور گلیوں میں چڑھ آیا جبکہ کئی محلوں میں نالیوں کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :