حکومت ٹارگٹ کلرز کے حوالے کر دی گئی ہے ، حکمران بِلوں میں چھپے بیٹھے ہیں، سردار حسین بابک
جمعہ 13 مئی 2016 18:35
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی نے پشاور سمیت صوبے میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں ٹارگٹ کلرز کی حکومت ہے اور عوام نے جنہیں منتخب کیا وہ کہیں نظر نہیں آرہے، اے این پی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کہا کہ بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان اور بدامنی نے صوبے کے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے جبکہ دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات سے معمولات زندگی مفلوج ہو چکے ہیں ، سردار حسین بابک نے کہا کہ کاروباری اور تجارتی حلقوں میں شدید تشویش کی لہر جاری ہے اور کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی اور غفلت نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے اور حکمران اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں بُری طرح ناکام ہو چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایک طرف بدامنی ،خوف، وحشت اور دہشت کے ماحول نے لوگوں کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے جبکہ دوسری طرف حکومت کا غیر ذمہ دارانہ اور غافلانہ رویہ عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے،انہوں نے یکہ توت میں ٹریفک وارڈن کی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پشاور اور صوبے کے دیگر علاقوں میں پولیس اہلکاروں کی آئے روز ٹارگٹ کلنگ سے ایسا لگ رہا ہے کہ صوبائی حکومت اب قاتلوں کے سامنے بے بس ہو چکی ہے اور انہیں اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے کھلی چھٹی دے دی گئی ہے ، سردار بابک نے کہا کہ حکومت ٹارگٹ کلرز کے حوالے کرکے نمائندے چوہوں کی طرح بِلوں میں چھپے بیٹھے ہیں، صوبائی حکومت کو زبانی خرچ سے نکل کر عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنا ہونگے،اور حکمرانوں کو اس بات کا ادراک کرنا ہوگا کہ انسانی جانوں کا تحفظ بلین ٹری سونامی سے زیادہ اہم ہے ، انہوں نے صوبے کی مجموعی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں بے روزگاری میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور اس کی بنیادی وجہ حکومتی نا اہلی ہے کیونکہ وہ فنڈز بر وقت خرچ کرنے میں بُری طرح ناکام رہی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے دورانیے کا تیسرا بجٹ وقت پر خرچ نہ کر کے عوام کو کیا پیغام دینا چاہتی ہے ، انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ دوسروں پر الزامات لگانے والے اپنی حکومت پر توجہ دینے کیلئے فارغ ہی نہیں ہیں ،صوبائی جنرل سیکرٹری نے کہا کہ صوبے کے عوام نے بڑے بڑے دعووٴں اور وعدوں کے علمبرداروں کی حکومت بڑی قریب سے دیکھ لی ہے،اور ان حکمرانوں کوآئندہ الیکشن میں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی ، انہوں نے کہا کہ 2013ء کے الیکشن میں اے این پی کو دیوار سے لگانے والے ہی صوبے پر نا اہل حکومت مسلط کرنے کے ذمہ دار ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.