تحصیل ناظم تخت بھائی مسلسل بجٹ کرانے میں ناکامی پر اپنی شکست تسلیم کرکے کونسل سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں، افتخار علی مشوانی
جمعہ 13 مئی 2016 18:34
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء) چئیرمین ڈیڈک کمیٹی مردان افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ تحصیل ناظم تخت بھائی مسلسل بجٹ کرانے میں ناکامی پر اپنی شکست تسلیم کرکے کونسل سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں۔ اور اپنی ناکامی پر ہمارے خلاف الزامات عائد کرنے کی بجائے علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیں۔ ہم دشمنی اور دوستی دونوں نبھانا جانتے ہیں۔
وہ جمعرات کے روز پریس کلب تخت بھائی میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ تحصیل کونسل تخت بھائی کے اپوزیشن لیڈر حاجی معزاللہ خان مہمند اور دیگر ممبران حامد علی خان، وارث خان ، میاں اجمیر شاہ، اختر گل، مستقیل شاہ، ڈسٹرکٹ کونسلر سعید خان اور دیگر پارٹی عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔(جاری ہے)
افتخار علی مشوانی نے کہا کہ ہم علاقے کی تعمیر و ترقی کے دشمن نہیں اور علاقے کی ترقی اور مفاد میں ہر کسی کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔
لیکن جو لوگ پی کے 26 کی ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش کرینگے۔ انکی بھر پور مخالفت کرینگے۔ اُنہوں نے کہا کہ تحصیل ناظم تخت بھائی بجٹ پاس کرنے میں بار بار ناکام ہوچکے ہیں۔ اور انکے اپنے قریبی ساتھی انکا ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔ انہیں اب کونسل سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ تحصیل ناظم تخت بھائی اپنی اصلاح کرنے کی بجائے ہم پر الزام تراشیاں کررہے ہیں۔ علاقے کا منتخب ایم پی اے ہوں جو بھی اس علاقے کے ساتھ ذیادتی یا غلط راستے پر چلے گا۔ بھر پور مخالفت کرونگا۔ اس موقع پر تحصیل کونسل کے اپوزیشن لیڈر حاجی معزاللہ خان نے الزام لگایا کہ تحصیل ناظم تخت بھائی تخت بھائی شہر کو مسلسل نظر انداز کرتے چلے آرہے ہیں۔ اور اپنی تمام تر توجہ ترقیاتی فنڈ اور عملہ صفائی کو پی کے 26 کی بجائے پی کے 27 پر صرف کررہے ہیں۔ جبکہ مخالف ممبران کو آٹے میں نمک کے برابر حصہ دیا جاتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ تحصیل ناظم تخت بھائی کے ساتھی بھی انکے روئیے کے باعث انکا ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔ جس کے باعث وہ بار بار بجٹ منظور کرانے میں ناکام رہے ہیں اور اب انہیں کونسل سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا چاہئے۔ یا اخلاقی طور پر عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیئے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تحصیل حکومت بنانے کیلئے مطلوبہ اکثریت موجو دہیں۔ جو ہم وقت آنے پر ثابت کرینگے۔ جبکہ حکومت بنانے کیلئے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی وقت آنے پر تحصیل و نائب ناظم کے عہدووں کی قربانی بھی دیگی۔مزید قومی خبریں
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.