موجودہ حکومت کے اقدامات کی بدولت صوبہ ترقی کی راہ پرگامزن ہواہے۔ ڈاکٹر امجد علی
جمعہ 13 مئی 2016 18:24
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاوٴسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو عوامی مسائل کا احساس ہے اوراپنی مدت کے دوران ایسے اقدامات اٹھائے ہیں جن کی بدولت پسماندہ علاقوں کی محرومی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ صوبہ ترقی کی جانب گامزن ہواہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ پی کے۔
82 سوات کی یونین کونسل ٹال میں ایک شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علاقے معروف سیاسی شخصیات میاں گل زین، احمد خان، محمد امین، میاں علیم جان، نصیب زادہ ،جاوید۔ مجیب ،شیر علی خان، ہارون الرشیداورعمرزادہ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا۔(جاری ہے)
ڈاکٹر امجد علی نے شامل ہونے والے ورکروں کو مبارکبادپیش کی اورامید ظاہر کی کہ علاقے کے عوام کی خدمت میں وہ اپنا بھرپور کردار اداکریں گے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منشور اورصوبائی حکومت کی بہتر کارکردگی کی بدولت دوسری جماعتوں سے تعلق رکھنے والے عہدیداران جوق درجوق پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں کیونکہ انہیں عملی طورپر صوبے میں تبدیلی نظر آنے لگی ہے ۔ڈاکٹر امجد علی نے اس موقع پر پر مڈل سکول یوسی ٹال کو ہائیرسیکنڈری کادرجہ دینے کے لئے 9 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اپنے حلقہ کے دوردراز علاقوں کے مسائل کے حل کاوعدہ وہ بہرصورت پورا کریں گے۔ انہوں نے اس موقع پر 30 لاکھ روپے کی گرانٹ پر مشتمل آبنوشی سکیم ،گلی کوچوں کی پختگی کے لئے 40 لاکھ روپے اوربجلی کی سکیموں کے لئے 40 لاکھ روپے کی فراہمی کااعلان کیا ۔انہوں نے یقین دلایا کہ وہ عوامی نمائندہ ہونے کے ناطے حلقہ کے ہر علاقے کا مہینے میں ایک دفعہ دورہ کرکے مسائل معلوم کریں گے اورانہیں حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ انہیں اپنے ورکروں اورعوام کے تعاون پر فخر ہے اور ان کے اعتماد کو وہ ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.