حکومت چترال میں جلد نئے صنعتی منصوبے شروع کرے گی ،عبدالکریم
جمعہ 13 مئی 2016 18:20
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم خان نے کہا ہے کہ ضلع چترال میں صنعتی شعبہ کی ترقی کے کافی امکانات موجود ہیں اور موجودہ صوبائی حکومت چترال کو بھی صنعت وتجارت کامرکز بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے گی تاکہ یہاں کے عوام کی محرومیوں کاخاتمہ ہوسکے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے انڈسٹریل اسٹیٹ چترال اورماربل سٹی چترال کے دورے کے دوران گورنر کاٹیچ چترال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر سیکرٹری صنعت آفتاب اکبردرانی، پراجیکٹ ڈائریکٹر نوروز خان اکنامکس ڈیویلپمنٹ زون کے سی ای او انجینئر محسن ایم سعیدکے علاوہ چیمبر آف کامرس کے عہدیداران ،قومی وطن پارٹی کے مقامی رہنماوٴں اورمعززین علاقہ بھی بڑی تعداد میں موجودتھے۔(جاری ہے)
معاون خصوصی نے انڈسٹریل اسٹیٹ چترال کاتفصیلی دورہ کیا اور اس میں صنعت کاروں کے لئے دی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگہی حاصل کی ۔
اس موقع پر معاون خصوصی کو انڈسٹریل اسٹیٹ کے مسائل کے بارے بتایا گیا جس پر معاون خصوصی نے چترال کے صنعتی شعبہ کے لئے تمام سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی اورکہا کہ چترال انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام ،ماربل اورمعدنیات کے ذخائر کو جدید طریقوں کے تحت استعمال میں لانے کی خاطر حکمت عملی اپنانے، چترال کی صنعتی اشیاء کوعالمی مارکیٹوں میں متعارف کروانے کے لئے حکومت ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع چترال قدرتی خزانوں سے مالامال ہے اوراس میں پائی جانے والی معدنیات اپنی اہمیت وافادیت کے لحاظ سے منفرد حیثیت رکھتی ہیں۔بعدازاں معاون خصوصی نے ماربل سٹی چترال کے دورہ کے دوران ہنرمندوں اورمحنت کشوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہیں بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا یوم وفات 21اپریل( اتوار) کو منایا جائے گا
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.