خیبر پختونخوا حکومت کے پشاور سمیت صوبے بھر میں نرسنگ سکولوں کا انتظام ہسپتالوں کے حوالے کرنے کیلئے اقدامات شروع

جمعہ 13 مئی 2016 18:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء) خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور سمیت صوبے بھر میں نرسنگ سکولوں کا انتظام ہسپتالوں کے حوالے کرنے کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہیں محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق اس فیصلے سے ملازمین کی سنیارٹی بھی متاثر ہو گی جبکہ ملازمین کو ہسپتالوں کے حوالے کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نرسنگ سکول کا انتظام پشاور میں ایل آر ایچ ، کے ٹی ایچ اور ایچ ایم سی ہسپتالوں کے حوالے کردیا جائے گا ۔

جس کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہیں ۔ نرسنگ سکولوں کو ہسپتالوں کو مرحلہ وار طور پر حوالے کردیا جائے گا نرسنگ سکول کے عملے کو ہسپتالوں میں تعینات کیا جائے گا جبکہ نرسنگ سکول کا فنڈ اور ان کے دیگر اختیارات ہسپتالوں کے چیف ایگزیکٹو کے پاس ہو نگے ۔ نرسنگ سکول کا انتظام ہسپتالوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ بعض اداروں کے تحفظات کے بعد کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :