آئندہ بجٹ میں مالاکنڈڈویژن کیلئے کسٹم ایکٹ کے تحت ریونیو اکھٹے کرنے کیلئے سفارشات طلب

جمعہ 13 مئی 2016 18:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء) آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ میں مالاکنڈڈویژن کے لئے کسٹم ایکٹ کے تحت ریونیو اکھٹے کرنے کے لئے سفارشات طلب کر لی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

مالاکنڈ ڈویژن سے کسٹم ایکٹ کے نفاذ کا فیصلہ واپس لینے کے وفاق سے معذرت کے بعد مالاکنڈ ڈویژن او کوہستان میں دفاتر کا قیام کے لئے بھی اقدامات تیز کردیئے ہیں بٹ خیلہ میں پہلے سے ہی دفتر قائم کیا گیا ہے جبکہ شیرگڑھ میں بھی دفتر قائم کردیا گیا ہے ۔دوسرے مرحلے میں لوئردیر، اپردیر، سوات ، بونیر ، شانگلہ ،کوہستان ، چترال میں ایف بی آر کے دفاتر قائم کئے جائینگے آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ میں مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسز نافذکرنے اور اس کی مدمیں ریونیو کے حوالے سے تجاویز طلب کر لی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :