انسداد دہشت گردی عدالت- IIملتان کا فیصلہ

خاتون کو ڈیزل سے آگ لگاکر قتل کرنے والے ملزم کو 77سال قید،21لاکھ جرمانے کی سزا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 13 مئی 2016 16:15

انسداد دہشت گردی عدالت- IIملتان کا فیصلہ

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13مئی۔2016ء) : انسداد دہشت گردی ملتان کی عدالت نمبر 2کے معزز جج عبدالحفیظ نے بستی ملوک ملتان میں 18سالہ سونیہ بی بی پر ڈیزل چھڑک کر آگ لگانے کے ملزم لطیف کو 77سال قید بامشقت اور 21لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔ ترجمان محکمہ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم لطیف نے گزشتہ سال 23اکتوبر کی رات ملتان کی بستی ملوک میں رشتے کے تنازعہ پر سونیہ بی بی پر ڈیزل ڈال کر آگ لگا دی تھی جس سے سونیہ بی بی بری طرح جھلس گئی۔

سونیہ کو نشتر ہسپتال کے برن سینٹر میں شدید زخمی حالت میں پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 3نومبر کو انتقال کر گئی۔اس دوران ملزم لطیف کے خلاف تھانہ بستی ملوک میں مقدمہ نمبر592/15 درج ہوا۔ پولیس نے چند روز میں ملزم کو گرفتار کیا جس پر پراسیکیوشن نے مقدمے کا چالان انسداد دہشت گردی ملتان کی عدالتIIمیں جمع کروایا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ڈپٹی پراسیکوٹر جنرل اشفاق احمد ملک نے مقدمے میں عدالت کے سامنے فورنزک رپورٹس اور گواہان کے بیان سے جرم ثابت کیا جس پر آج عدالت کی جانب سے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم لطیف کو دفعہ 336-B کے تحت عمر قید اور ایک ملین روپے جرمانہ، 354 پی پی سی کے تحت 2سال قید اور 10ہزار جرمانہ،302-B کے تحت عمر قید اورورثاء کو 1ملین روپے کی ادائیگی اور 7-ATA کے تحت عمر قید کے ساتھ 1لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

اس طرح ملزم کو کل 77سال قید بامشقت اور 21لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ ترجمان محکمہ پراسیکیوشن کے مطابق اس مقدمے میں ریاست کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے ملزم کو کیفرکردار تک پہنچانے پر وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی و سابق آئی جی رانا مقبول احمد نے ڈی پی جی اشفاق احمد ملک کیلئے تعریفی اسناد جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :