چیف جسٹس کا جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار درست فیصلہ ہے ‘شیخ رشید

جمعہ 13 مئی 2016 16:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کا جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار درست فیصلہ ہے ،حکومت بند گلی میں داخل اور جمہوریت کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی کی جانب سے پانامہ لیکس کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار پر شیخ رشید نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے درست فیصلہ کیا ہے اور اب حکومت بند گلی میں داخل ہو گئی ہے جسے متفقہ ٹی او آرز بنانا ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے لڑنے جھگڑنے کافیصلہ کیا ہے تو حکومت کا ہی نقصان ہو گا، ہمارے ٹی او آرز گئے ہی نہیں تھے کہ مسترد کر دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :