قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ کل سے ایبٹ آباد میں شروع

جمعہ 13 مئی 2016 15:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء) قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ کل ہفتہ سے ایبٹ آباد میں شروع ہورہا ہے جہاں ٹیسٹ کپتان مصباح الحق اپنا فٹنس ٹیسٹ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو کل تربیتی کیمپ کے لیے رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق جو عمر ے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچے پر بخا ر میں مبتلا ہونے کے باعث فٹنس ٹیسٹ نہیں دے سکے تھے ،پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں فٹنس ٹیسٹ دیں گے۔ پی سی بی کے زیر اہتمام انگلینڈ کے دورہ کے لیے تیاریوں کے سلسلے میں لگائے گئے 15روز ہ تربیتی کیمپ کی نگرانی پاک فوج کے افسران کریں گے۔

متعلقہ عنوان :