کامونکے،زمین کے تنازعہ پر بھاری اسلحہ لانے والا ملزم گرفتار

جمعہ 13 مئی 2016 15:16

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2016ء) زمین کے تنازعہ پر بھاری اسلحہ لانے والا ملزم گرفتار،بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں ملہہ ورکاں میں زمین کے تنازعہ پر نجیب اللہ سکنہ طور باٹھ نامی شخص مسلح ہوکر آیا تاہم اطلاع ملنے پر صدر پولیس نے ڈی ایس پی سرکل کامونکے محمد الیاس کی سربراہی میں اور ایس ایچ او عارف محمود خان کی قیادت میں چھاپہ مار کر ملزم نجیب اللہ کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے 244بور رائفل،ساٹھ گولیاں،دو میگزین،ایک ایس ایم رائفل،25گولیاں،ایک 30بور پسٹل اور آٹھ گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے، بروقت کارروائی کرکے کسی بڑے واقعہ کے رونما ہونے سے پہلے ملزم کو گرفتار کرنے پر سی پی او گوجرانوالہ وقاص نذیر اور ایس پی صدر ڈاکٹر رضوان نے ڈی ایس پی محمد الیاس اور ایس ایچ او عارف محمود خان کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :