سرگودہا میں رواں مالی سال 2383 ترقیاتی منصوبوں کیلئے 10ارب 33 کروڑ 43 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے،ندیم محبوب

جمعہ 13 مئی 2016 13:24

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2016ء ) کمشنر سرگودہاندیم محبوب نے کہا ہے کہ سرگودہا ڈویژن میں رواں مالی سال کے دوران 2383 ترقیاتی منصوبوں کیلئے دس ارب 33 کروڑ 43 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے جس میں سے اب تک آٹھ ارب 32کروڑ روپے کے فنڈز کے اخراجات سے ترقیاتی سکیموں پر 80فیصد سے زا ئد کام مکمل ہو چکاہے ۔ کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے قومی تعمیر کے محکموں کے ڈویژنل سربراہوں کو جاری کردہ فنڈز 30جون تک خرچ کرنے کا ٹارگٹ دیتے ہوئے کہا کہ مقررہ اہداف حاصل نہ کرنے والے محکموں کے خلاف انضباطی کاروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا اور متعلقہ ادارے فنڈز کے لیپس ہونے کی صورت میں ذمہ دار ہوں گے ۔

انہوں نے ڈویژن میں ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار او ر محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس میں کہاکہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے غیر معمولی اقدامات کرر ہی ہے جس کیلئے ڈویژن بھر میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے تاکہ عوام الناس کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے ۔

(جاری ہے)

کمشنر نے ترقیاتی سکیموں پر تفصیلا کام کی رفتار کا جا ئزہ لیا اور اس رفتار کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پراونشل سالانہ ترقیاتی پر وگرام کے تحت سرگودہا ڈویژن میں رواں مالی سال کے دوران 299 ترقیاتی سکیموں کیلئے پانچ ارب 60کروڑ پچاس لاکھ روپے کے فنڈز جا ری کئے گئے ۔ جس میں سے اب تک ان سکیموں پر ساڑھے چار ارب روپے سے زائد کے اخراجات سے 81 فیصد فیزیکل پراگراس ہو چکی ہے ۔اسی طرح سرگودہاڈؤیژن میں خادم پنجاب رورل روڈز پروگرام کے تحت پہلے اور دوسر ے مرحلہ کے دوران 38سکیموں کیلئے دو ارب 33 کرو ڑ بیس لاکھ روپے کے فنڈزمیں سے اب تک دو ارب آٹھ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کے اخراجات سے ان سکیموں پر 89فیصد کام مکمل کر لیاگیاہے ۔

اسی طرح ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سرگودہا ڈویژن میں 355 ترقیاتی منصوبوں کیلئے 57کروڑ ر وپے کے جا ری کر دہ فنڈ ز میں سے اب تک 52کروڑ روپے کے اخراجات سے ان سکیموں پر 89 فیصد کام مکمل کیاجاچکاہے ۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ پاک ملینیم ڈویلپمنٹ گولز کے تحت سرگودہا ڈؤیژن میں 278 ترقیاتی سکیموں کیلئے 55 کروڑ 88 لاکھ روپے کے فنڈز میں سے اب تک 33 کروڑ خرچ ہو چکے ہیں او ران سکیموں پر ساٹھ فیصد کام مکمل کیاجاچکا ہے ۔

اجلاس کو مزید بتایا گیاکہ سرگودہا ڈؤیژن میں 336 سکولوں کی خطرناک مخدوش عمارات کیلئے حکومت کی طرف سے 51 کروڑ 40لاکھ روپے کے جاری کردہ فنڈز میں سے اب تک 34 کروڑ 82 لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں ۔ اسی طرح سکولوں میں مسنگ فسلیٹیز کی 1058سکیموں کیلئے 55کروڑ روپے کے جاری فنڈز میں سے 37کروڑ روپے جبکہ تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹز ہسپتالوں میں انفراسٹرکچر کی 18سکیموں کیلئے بیس کروڑ چالیس لاکھ روپے کے جاری کئے گئے فنڈز میں سے اب تک ساڑھے پندرہ کر وڑ روپے کے اخراجات سے ان سکیموں پر 75فیصد کام مکمل کیا جاچکاہے ۔

اجلاس میں ڈویژن بھر میں سرکاری واجبات کی وصولی کا جائزہ لیتے ہوئے وصولی کی رفتار کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیاگیا ۔اجلاس میں سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی خریداری او ردیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت کی ہدایات پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سکولوں او رہسپتالوں کیلئے وزیر ا علیٰ پنجاب کے روڈ میپ کے تحت ٹارگٹ کے حصول کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :