ایل آر ایچ میں نرسنگ ڈائریکٹر کی پوسٹ پر بھرتی چیلنج

جمعہ 13 مئی 2016 12:58

پشاور۔13 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مئی۔2016ء)پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کو نرسنگ ڈائریکٹر کی پوسٹ پر بھرتی نہ کرنے پر چیئرمین بورڈ آف گورنر کو نوٹس جاری کر کے جواب مانگ لیا ہے فاضل بنچ نے یہ احکامات گزشتہ روز نرسنگ سپرنٹنڈنٹ شہزادی جمیلہ کی رٹ پر جاری کئے۔