خیر آباد دریائے چترال کے لکڑی کے پل پر سٹیل تار لگائی جائے، عوامی حلقوں کا مطالبہ

جمعہ 13 مئی 2016 12:57

چترال۔13 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مئی۔2016ء) علاقہ دروش سے متصل خیر آباد میں دریا ئے چترال پر کئی سال پہلے پیدل آمدورفت کیلئے لکڑی کا پُل بنایا گیا تھا جو 2015ء کے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے بری طرح تباہ ہو گیا ،تاہم یہاں کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت اس پُل کی مرمت کی تھی، اس کے دونوں جانب پل کا توازن برقرار رکھنے کیلئے سٹیل کی تار نہیں ہے جس کی وجہ سے یہ پُل ہلتا رہتا ہے۔

(جاری ہے)

علاقے سے منتخب کسان کونسلر اور دیگر سماجی کارکنوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خیر آباد گاؤں کیلئے دریا پرایسا پل بنایا جائے جس سے جیپں بھی گزر سکیں۔ ایس آر ایس پی نے بھی یقین دہانی کرائی تھی تاہم ابھی تک اس پل کی مرمت یا اس پر سٹیل کی تار نہیں لگائی گئی ۔