بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کیلئے کوئی مقامی کھلاڑی موزوں نہیں،اظہرالدین

جمعہ 13 مئی 2016 12:51

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کیلئے کوئی مقامی کھلاڑی موزوں نہیں،اظہرالدین

نئی دہلی ۔ 13 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مئی۔2016ء) سابق بھارتی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز محمداظہرالدین نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈکوچ کیلئے کوئی مقامی کھلاڑی موزوں نہیں، ویرات کوہلی دنیا کے بہترین بلے باز ہیں اور مستقبل میں وہ تینوں طرز کی کرکٹ میں بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیم کو اس وقت غیرملکی کوچ کی ضرورت ہے، راہول ڈریوڈ کے انکار کے بعد میں نہیں سمجھتا کہ کوئی سابق بھارتی کھلاڑی اس ذمہ داری کے اہل ہے، میرے خیال میں کوئی بھی مقامی کھلاڑی ایسا نہیں جو بطور ہیڈکوچ اپنے فرائض کے ساتھ انصاف کر سکے۔

بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے حال ہی میں ڈینئل ویٹوری کو ٹیم کا ہیڈکوچ بنانے کی تجویز پیش کی تھی اور اظہرالدین نے کہا کہ وہ بھی اس کے حامی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں مستقبل میں کوہلی کو تینوں طرز کی کرکٹ میں ٹیم کی قیادت کرتے دیکھ رہا ہوں اور میرے خیال میں کسی کو بھی اس پر اعتراض نہیں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :