بین الااقوامی مالیاتی فنڈ کی پاکستان کی بہتر اقتصادی کارکردگی کی تعریف

جمعہ 13 مئی 2016 12:51

واشنگٹن۔ 13 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مئی۔2016ء) بین الااقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کی بہتر اقتصادی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے کی جانے اصلاحات کے نتیجے میں میکرو اکنامک سطح پر استحکام آرہا ہے۔ اور بینظیر انکم اسپورٹ پرگرام کے زریعے اب زیادہ لوگوں کو مالی تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کے ساتھ معاہدہ کی تفصیلات اور جزیات طے ہونے کے بعد آئی ایم ایف کے کنٹری ڈائکٹر براے پاکستان ہیرالڈ فنگر نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت نے اقتصادی امور کے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جن میں بجٹ خسارے کو کم کرنا اور پاکستان اسٹیٹ بنک کے بین الااقوامی اثاثے شامل ہیں۔ انہنوں نے کہا کہ معاہدے کو حتمی منظوری کے لیے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے سمانے پیش کیا جائے گا اور منظوری کے بعد پاکستان کو 3 سال کے لیے بطور قرض51کروڑ ڈالر کی رقم جاری کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

ہیرالڈ فنگر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی معیشت میں شرح نمو سال 2015-2016 کے لیے 4.5 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ آئندہ مالی سال میں یہ 4.7 فیصد تک پہنچنے کی امید ہے۔انہوں نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران آئی ایم ایف پروگرام کے تحت حاصل ہونے والی کامیابیوں کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ کی مستحق افراد کے لیے فنڈز مختص کر نے کے اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں۔ ٹیکس وصولی کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ، انہوں نے ملک کے اقتصادی استحکام کے لے موجودہ حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی وزیر خزانہ اسحق ڈار ، گورنر اسٹیٹ بنک اشرف وتھرا اور دیگر سنیئر حکام نے کی تھی۔

متعلقہ عنوان :