پی سی بی کے 3 اعلیٰ عہدیداران کی ڈگریاں مشکوک نکل آئیں

جمعہ 13 مئی 2016 12:46

پی سی بی کے 3 اعلیٰ عہدیداران کی ڈگریاں مشکوک نکل آئیں

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13مئی ۔2016ء )قومی ٹیم کے اوپنر شرجیل خان کو دھمکیاں ملنے کا معاملہ ابھی حل طلب تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں ایک اور مسئلے نے سر اٹھا لیا،بورڈ میں 3 اہم عہدوں پر کام کرنے والے آفیشلز کی ڈگریوں پر شک کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میں آوے کا آوا ہی بگڑا نظر آرہا ہے ۔

(جاری ہے)

4 سال سے پی سی بی میں کام کرنے والے جی ایم انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کی ڈگری مشکوک ہے۔ قومی کرکٹرز کی تربیت گاہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے عزت سید بھی اپنی اصل ڈگری کا ثبوت ابھی تک نہیں دے سکے ہیں جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مارکیٹنگ کے شعبے کی سربراہ نائلہ بھٹی بھی کئی مرتبہ نوٹس کے باوجود ڈگری جمع نہیں کروا سکی ہیں۔