دورہ انگلینڈ : پی سی بی نے کھلاڑیوں کی سخت ٹریننگ کروانے کا فیصلہ کرلیا

جمعہ 13 مئی 2016 12:41

دورہ انگلینڈ : پی سی بی نے کھلاڑیوں کی سخت ٹریننگ کروانے کا فیصلہ کرلیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء) قومی کرکٹرز کے فنٹس مسائل ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے۔ کئی کوششوں کے باوجود خامیوں پر قابو نہیں پایا گیا جس پر اب پی سی بی نے کھلاڑیوں کی سخت ٹریننگ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایبٹ آباد کے بوٹ کیمپ میں کوچز کے ساتھ فوجی ٹرینرز بھی کھلاڑیوں کو مشق کروائیں گے۔تفصیلات کے مطابق کیمپ کیلئے اعلان کردہ کھلاڑیوں کو جمعہ کے روز تک رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

کرکٹرز کا بوٹ کیمپ ایبٹ آباد میں لگے گا۔ کیمپ دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کا حصہ ہے جہاں کوچز کے ساتھ فوجی ٹرینرز بھی کرکٹرز کو ٹریننگ کروائیں گے۔فیلڈنگ کوچ گرانٹ لڈن کی نگرانی میں کیمپ کے کھلاڑیوں کے روزانہ فزیکل فٹنس کے تین سیشن ہونگے جس میں دوڑ‘ ورزش‘ فیلڈنگ پریکٹس کے ساتھ فوجی ٹریننگ میں شامل ایکسرسائز بھی کروائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

کیمپ کادورانیہ دو ہفتے ہو گا جس کیلئے فوجی ٹرینرز کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق کی سربراہی میں بنائی گئی سلیکشن کمیٹی پہلے ہی بوٹ کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان کر چکی ہے۔اعلان کردہ تمام کھلاڑی کیمپ میں شریک ہونگے جبکہ محمد حفیظ، عماد وسیم اور حارث سہیل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کے ذریعے فٹنس بہتر بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :