بنگلادیش: میچ میں وکٹ کیپر کو اسٹمپ مار کر قتل کردیا گیا، بیٹسمین فرار

مقتول وکٹ کیپر کے اشاروں نے بیٹسمین کو مشتعل کردیا تھا ، آوٹ ہونے پر فوری طور پر اشتعال میں آکر وکٹ کیپر کے سر پر اسٹمپ سے حملہ کر دیا، تلاش جاری ہے ، پولیس

جمعہ 13 مئی 2016 12:41

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء) بنگلاد یش میں بیٹسمین نے نوجوان وکٹ کیپر بابل شکدر کو سر میں اسٹمپ مار کر قتل کردیا ۔ مقامی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت ڈھاکا میں دو ٹیموں کے درمیان برادرانہ میچ جاری تھا۔میچ میں بیٹسمین نے آوٹ ہونے پر مشتعل ہوکر اپنی حریف ٹیم کے وکٹ کیپر بابل شکدر کے سر اسٹمپ ماردی ،جس سے وہ موقعے پر ہی گراونڈ میں گرگیا ،تاہم بعدازاں ہسپتال لے جاتے ہوئے وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

واقعے کے بعد بیٹسمین موقعے سے فوری طور پر فرار ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق میچ کے دوران وکٹ کیپر گزشتہ بالز پربلے باز کو آوٹ نہ دینے اور بالز کو نو بال قرار دینے پر امپائر کو طنزیہ اشارے کرتا رہا تھا ،اسکا خیال تھا کہ امپائر اننگ میں اس ٹیم کی حمایت کررہا ہے۔پولیس سربراہ محبوب حسن نے واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ مقتول وکٹ کیپر کے اشاروں نے بیٹسمین کو مشتعل کردیا تھا اور آوٹ ہونے پر فوری طور پر اسنے اشتعال میں آکر وکٹ کیپر کے سر پر اسٹمپ سے حملہ کر دیا۔پولیس حکام نے بیٹسمین کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :