سرینا ولیمز اور سوتیلانا کزنٹسوا اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ 13 مئی 2016 12:12

سرینا ولیمز اور سوتیلانا کزنٹسوا اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز ..

روم ۔ 13 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مئی۔2016ء) امریکہ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور روس کی سوتیلانا کزنٹسوا اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں جبکہ میک ہالے، تمیا بابوس اور کلارا سواریز ناوارو شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔

(جاری ہے)

اٹلی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میچ میں امریکہ کی سرینا ولیمز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن میک ہالے کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6(9-7) اور 6-1 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔

روس کی سوتیلانا کزنٹسوا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی ڈاریا گاوریلووا کو 6-2، 2-6 اور 6-3 سے سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، دوسرے راؤنڈ کے دیگر میچوں میں رومانیہ کی کامیلایا بیگ، جاپان کی میساکی ڈوئی، سوئس تمیا باسنذکی، سپین کی گاربین موگوروزا اور امریکہ کی میڈیسن کیزاٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل میں جیت کر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ میں پہنچ گئیں۔