اٹالین اوپن،نوویک جوکووچ ،رافیل نڈال اور اینڈی مرے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 13 مئی 2016 12:12

اٹالین اوپن،نوویک جوکووچ ،رافیل نڈال اور اینڈی مرے مینز سنگلز کوارٹر ..

روم ۔ 13 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مئی۔2016ء) سربیا کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ، ہسپانوی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال اور انگلینڈ کے عالمی نمبر دو اینڈی مرے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ ٹامس برڈوچ، جریمی چارڈے، ڈیوڈ فیرر اور سٹانسلاس وارینکا پری کوارٹر فائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میچ میں سربیا کے نوویک جوکووچ نے برازیل کے تھامس بلیوکی کو 0-6، 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

سپین کے رافیل نڈال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے نک کر گیوس سخت مقابلے مقابلے کے بعد 6-7(3-7)، 6-2 اور 6-4 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

ایک اور میچ میں انگلینڈ کے اینڈی مرے نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کے جریمی چارڈے کو سٹریٹ سیٹس میں 6-0 اور 6-4 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ دیگر کھیلے گئے میچز میں ڈیوڈ گوفن، ڈیوڈ تھیم، کائی نیشیکوری اور جان مناکو نے بھی اپنے اپنے حریفوں کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔