متحدہ اپوزیشن کا پانامہ لیکس پر حکومتی ہٹ دھر می کیخلاف پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ

وزیر اعظم نوازشر یف سے استعفے کا مطالبہ کردیا‘(ن) لیگی قیادت کے خلاف اور اپوزیشن کے حق میں نعرے بازی کی گئی

جمعرات 12 مئی 2016 22:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء) متحدہ اپوزیشن کا پانامہ لیکس پر حکومتی ہٹ دھر می کیخلاف پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ ‘وزیر اعظم نوازشر یف سے استعفے کا مطالبہ کردیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز پنجاب اسمبلی کے سامنے لگائے جانیوالے کیمپ میں تحر یک انصاف کے میاں محمودالرشید ‘پیپلزپارٹی کے سردار شہاب الدین ‘(ق) لیگ کے سردار وقاص موکل کے علاوہ رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر مراد راس، آصف محمود، ڈاکٹر نوشین حامد، اعجاز خان، جاوید اختر انصاری، راشد حفیظ، اعجاز بخاری، سعدیہ سہیل، شنیلا روتھ، نبیلہ حاکم علی ، تحریک انصاف لاہور کے صدارتی امیدوار ولید اقبال، میاں اکرم عثمان، حافظ ذیشان رشید و دیگر نے پنجاب اسمبلی سے چیئر نگ کراس تک احتجاجی واک بھی کیاور احتجاجی کیمپ لگایا جہاں خطاب کرتے ہوئے قائدین نے کہا کہ نوازشر یف کے پاس اب اقتدار سے الگ ہونے کے سواکوئی راستہ نہیں اور جب تک پانامہ لیکس کے معاملے پر شفاف تحقیقات نہیں ہوتی ہم اس وقت کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے اور انصاف کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے ۔