Live Updates

پشاور پی کے 8 ضمنی الیکشن، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 12 مئی 2016 22:40

پشاور پی کے 8 ضمنی الیکشن، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں تحریک انصاف ..

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔12مئی 2016ء) پشاور پی کے 8 ضمنی الیکشن کے سلسلے میں غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے دارالخلافہ پشاور کے صوبائی حلقہ پی کے 8 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 87 پولنگ اسٹیشنز سے موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے شہزاد خان 7 ہزار 449 ووٹ حاصل کرکے برتری حاصل کیے ہوئے ہیں جبکہ ن لیگ کے وسیم حیات 7 ہزار 425 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات