سی ڈی اے کا غیر قا نونی تعمیرات اور تجا وزات کے خلاف آپریشن جاری،متعددشیڈز مسمار،5ٹرک سا مان ضبط

جمعرات 12 مئی 2016 22:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء) سی ڈی اے کا اسلام آباد میں غیر قا نونی تعمیرات اور تجا وزات کے خلاف بھر پور آپریشن جاری ہے۔سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ کی ٹیمیں شہر بھر میں تجا وزات کے خلاف کا روائیوں میں مصروف عمل ہیں۔ سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں نے ایک کاروائی کے دوران مکز ایف ٹین میں آپریشن کر کے دکا نوں کے سامنے غیر قا نونی طور پر بنائے گئے متعددشیڈز کو مسمار کرکے تجا وزات کاخا تمہ کردیا گیا۔

آپریشن میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ، ایم پی او کی مشینری کے علا وہ سی ڈی اے کے دیگر متعلقہ شعبوں نے حصہ لیا جبکہ اسلام آباد انتظا میہ اور اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری بھی اس موقع پر موجود تھی۔ اسی طرح مرکز ایف ٹین کے اندر مسجد کے قریب بنائے گئے دو کیبن نما کھوکھوں کو بھی گرا دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس آپریشن کے دوران سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے تجا وزات کنندگان کا پانچ ٹرک سا مان بھی ضبط کر لیا جس کو بعد ازاں سٹور میں جمع کروادیا گیا۔

اسی طرح ایک اور کا روائی کے دوران مو ضع چونترہ میں سرکا ری اراضی پر غیر قا نونی طور پر تعمیر کیا گیا ایک مکان اور چار دیواری گرا کر غیر قا نونی قا بضین سے سی ڈی اے کی پانچ کنال ارا ضی وا گزار کروا لی گئی۔ سی ڈی اے نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ تجاوزات کے خلاف جا ری یہ آپریشن تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا تاکہ اسلام آباد سے تجا وزات کا مکمل خا تمہ ممکن بنایا جا سکے اور شہر کے قدرتی حسن کو بحال رکھا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :