اسلام آباد،پولیس ، رینجرز اور حسا س ادروں کاشمس کا لو نی اور گردو نواح میں سر چ آ پر یشن۔۔

19مشتبہ افرادزیر حراست،اسلحہ و ایمو نیشن بر آمد،تحقیقات شروع سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے ،ایس ایس پی ساجد کیانی

جمعرات 12 مئی 2016 22:35

اسلام آباد،پولیس ، رینجرز اور حسا س ادروں کاشمس کا لو نی اور گردو نواح ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء) پولیس ، رینجرز اور حسا س ادروں کے افسران و جو انو ں کاشمس کا لو نی اور گردو نواح کے علاقوں میں سر چ آ پر یشن، دوران سر چنگ19مشتبہ افراد کو حر است میں لے کرتحقیقات شروع کر دی گئیں ۔اسلحہ و ایمو نیشن بر آمد ۔تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز اسلام آ باد پو لیس ،پا کستا ن رینجر ز اور سیکور ٹی اداروں کے افسران و جو انو ں نے کاشمس کا لو نی ، نیو بو کڑ ہ ، اولڈ بو کڑ ہ اور گردو نواح میں سر چ آ پر یشن کیا ۔

اس سر چ آ پر یشن میں ایس پی انڈ سٹر یل ایر یا ، ڈی ایس پی شمس کا لو نی اور ایس ایچ او سمیت دیگر افسران بھی شامل تھے۔ دوران سر چنگ19مشتبہ افراد کو حر است میں لے کرتحقیقات کی جا رہی ہے دوران سر چ آ پر یشن05عدد 12بور رائفلیں ،01پسٹل 30بور معہ 100سے زائد روند بر آمد ہو ئے ۔

(جاری ہے)

حر است میں لیے گئے مشتبہ افراد اور قبضہ پولیس میں لیا گیا اسلحہ و ایمو نیشن کے متعلق تحقیقات جا ری ہے ۔

ایس ایس پی آ پر یشز اسلام آ باد سا جد کیا نی کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی ہے کہ وہ سر چ آ پر یشن کوجا ری رکھیں چیکنگ کو مو ثر بنا ئیں اور اپنے علا قوں میں پٹر ولنگ کو مزید سخت کر یں ۔ انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ۔