راولپنڈی، نیٹکو کے ایم ڈی محمد سعید اﷲ یوسف زئی سمیت 3 افسران کے ناقابل ِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

جمعرات 12 مئی 2016 22:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء) نیٹکو کے ایم ڈی محمد سعید اﷲ یوسف زئی ،جنرل منیجر گلزار اور جنرل منیجر محبوب حسین اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی ناقابل ِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں اور عدالت نے ملزمان کو 24مئی کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان پر الزام ہے کہ انھوں نے آل پاکستان پیپلز ورکرز یونین نیٹکو سی بی اے کے صدر ملک عبادت خان کو کرپشن کی شکایت کرنے پر ٹیلی فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور پھر نامعلوم افراد کے ذریعے بورنگ روڈ راولپنڈی پر زدوکوب کرایا۔

متعلقہ عنوان :