اسلام آباد، ٹرین نے 2 غیرملکی طلباء کو کچل ڈالا۔۔ ایک غیر ملکی جاں بحق

جمعرات 12 مئی 2016 22:27

اسلام آباد، ٹرین نے 2 غیرملکی طلباء کو کچل ڈالا۔۔ ایک غیر ملکی جاں بحق

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) اسلام آباد ایچ 10 کے علاقے میں ٹرین نے 2 غیرملکی طالب علموں کو کچل ڈالاجس کے نتیجے میں ایک جاں بحق، دوسرا زخمی ہو گیا ٗلاش اور زخمی طالب علم کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق ایچ 10 کے علاقے میں دو غیرملکی طالبعلم ریلوے ٹریک کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ گئے، جس کے نتیجے میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں زیرتعلیم چین سے تعلق رکھنے والا مازونگ جاں بحق ہو گیا ٗ چین ہی کا دوسرا طالبعلم ماشوائے شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق لاش اور زخمی طالبعلم کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :