لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں گرفتار ڈی ایس پی کی ضمانت منظور ،رہا کرنے کا حکم
جمعرات 12 مئی 2016 22:17
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) سیشن عدالت نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں گرفتار ڈی ایس پی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج رائے احمد کھرل نے کیس کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
ملزم ڈی ایس پی عمران بابر جمیل کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ متاثرہ لڑکی نے غلط فہمی کی بنیاد پر زیادتی کا الزام عائد کیا ،اس نے کسی کو بھی زیادتی کا نشانہ نہیں بنایا لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت منظور کی جائے ۔
لڑکی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لڑکی نے ملزم ڈی ایس پی کو معاف کردیا ہے۔ جس پر عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم ڈی ایس پی کو ایک لاکھ مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ کاہنہ پولیس نے لڑکی کے بیان پر ڈی ایس پی کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کیا تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو لڑکی نے ڈی ایس پی کے خلاف شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.