ترک صدر طیب اردوغان نے بنگلہ دیش میں مطیع الرحمٰن نظامی کی پھانسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ڈھاکہ سے ترک سفیر کو واپس بلالیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 12 مئی 2016 21:58

ترک صدر طیب اردوغان نے بنگلہ دیش میں مطیع الرحمٰن نظامی کی پھانسی کی ..

انقرہ (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12مئی۔2016ء) ترک صدر طیب اردوغان نے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما مطیع الرحمٰن نظامی کی پھانسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ڈھاکہ سے ترک سفیر کو واپس بلالیا ہے۔

(جاری ہے)

ترک نشریاتی ادارے کے مطابق ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ایک خطاب کے دوران ترک صدر کا کہنا تھا کہ انھوں نے واقعے پر احتجاج کرتے ہوئے اپنا سفیر بنگلہ دیش سے واپس بلالیا ہے۔

اس موقع پر طیب اردوغان نے یورپی یونین کو بھی مطیع الرحمٰن کی پھانسی کے خلاف بات نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔یورپی یونین کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمہارے پھانسیوں کے خلاف اقدامات اب کہاں ہیں، یورپی یونین کی جانب سے کوئی آواز نہیں آئی کیونکہ جس شخص کو پھانسی دی گئی، وہ ایک مسلمان ہے۔

متعلقہ عنوان :