رمضان بازاروں میں 5ارب کی سبسڈی اوپن مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کیلئے استعمال میں لائی جائے
مسلم لیگی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ فاروقی نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی چند مخصوص رمضان بازاروں سے پورے پنجا ب کی عوام استفادہ حاصل نہیں کرسکتی ،خدیجہ فاروقی سبسڈی کی رقم کا بڑا حصہ ٹینٹوں اور انتظامی اخراجات کی نذر ہوجاتا ہے،رکن صوبائی اسمبلی
جمعرات 12 مئی 2016 21:58
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مئی۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی ہے کہ اس ایوان کی رائے ہے کہ پنجاب حکومت منتخب رمضان بازاروں میں 5ارب کی خطیر رقم کی سبسڈی دینے کی بجائے مجموعی طور پر اوپن مارکیٹ میں آٹے ،چینی و دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے یہ سبسڈی استعمال کرے ۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں رمضان بازاروں کی تعداد محدود ہے نیزپنجاب کے دیہی علاقوں میں رہنے والے اس سبسڈی سے استفادہ نہیں کرسکتے ۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ ہر سال اربوں روپے رمضان بازاروں کی سبسڈی کے نام پر خرچ کرنے کے دعوے کیے جاتے ہیں مگر اس رقم کا ایک بڑا حصہ ٹینٹوں اور انتظامی اخراجات کی نذر ہوجاتا ہے پنجاب حکومت ہر سال سستے رمضان بازروں کا ڈرامہ کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچا رہی ہے رمضان بازاروں میں گلی سڑی سبزیاں اور پھل فروخت کرنے والوں کو موقع مل جاتا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.