میاں برادران استعفیٰ دے کر شفاف تحقیقات ہونے دیں تاکہ ملک وقوم کا لوٹا پیسہ واپس لایا جائے ،سعدیہ سہیل رانا

جمعرات 12 مئی 2016 21:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مئی۔2016ء) رکن پنجاب اسمبلی اور پی ٹی آئی کی رہنما سعدیہ سہیل رانا نے پی ٹی آئی کی جانب سے لگائے گئے احتجااجی کیمپ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلی گلی میں شور مچ گیا ہے کہ میاں برادران چور ہیں ظالم ہیں اور کرپشن کے ماہر ہیں ایسے لوگوں کو اٹھارہ کروڑ عوام پر حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں جو پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بنیں ہم یہ چاہتے ہیں کہ یہ استعفیٰ دے کر شفاف تحقیقات ہونے دیں تاکہ ملک وقوم کا لوٹا پیسہ واپس لایا جائے پاکستان کے قرضے اتارے جائیں غربت او مہنگائی کا خاتمہ اب اسی صورت ممکن ہے کہ لوٹی دولت واپس لائی جائے سعدیہ سہیل رانا نے مزید کہا کہ سیفن کی رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب کرپشن میں پہلے نمبر پر آچکا ہے پچھلے آٹھ سال سے گڈ گورننس کے نعرے لگانے والو ں کی حقیقت اب سب کے سامنے ہے تھانہ کلچر تبدیل کرنا ان کے بس کی بات نہیں پٹواری کلچر یہ خود کبھی تبدیل نہ ہونے دیں گے کیونکہ پنجاب کا سب سے بڑا قبضہ گروپ ان کی سرپرستی میں ہی چل رہا ہے او رلاہور میں مسلم لیگ(ن) کے تمام ایم این اے اپنے اپنے قبضہ گروپ چلا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ غریب آج اپنے بچوں کو چھت بھی فراہم نہیں کرسکتا۔

متعلقہ عنوان :