صدرممنون سے ”سولربچوں“ کی ملاقات،شعیب اور عبدالرشیدکو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
جمعرات 12 مئی 2016 21:38
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مئی۔2016ء) صدرمملکت ممنون حسین نے 2”سولربچوں“ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا ہے کہ اس بیماری کی تشخیص اور اس کا علاج تجویزکرنے کیلئے جامع تحقیق کی جائے۔انہوں نے یہ بات جمعرات کو بلوچستان سے تعلق رکھنے والے متاثرہ بچوں(سولربچوں) شعیب احمد اور عبدالرشید سے گفتگوکرتے ہوئے کہی جنہوں نے ایوان صدرمیں اپنے والد کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔
وزیرمملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، سیکرٹری کیڈ حسن اقبال اور شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صدرمملکت نے خصوصی جذبے کے تحت دونوں بچوں کا ایوان صدرمیں خیرمقدم کیا اور نہایت شفقت کے ساتھ ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔(جاری ہے)
صدر نے دونوں بچوں سے مشفقانہ انداز میں گفتگوکی اور انہیں تحائف دیئے۔
صدر نے امید ظاہرکی کہ وہ بہت جلد مکمل صحت یاب ہوجائیں گے اور معمول کی زندگی گزاریں گے۔ اس موقع پر وزیر مملکت کیڈ نے صدرمملکت کو دونوں بچوں کی حالت اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) اسلام آباد میں ان کے علاج معالجے کے بارے میں آگاہ کیا۔ صدر نے ہدایت کی کہ بچوں کا بھرپورخیال رکھا جائے اوراس بات پر زوردیا کہ پاکستانی ڈاکٹروں کو اس بیماری کی مکمل تحقیق اوراس کے اسباب کی نشاندہی کرتے ہوئے اس کے موثرعلاج تجویز کرنا چاہئے۔ صدرنے اس امر پر اطمینان کا اظہارکیا کہ پمز کے ڈاکٹرز دونوں بچوں کے علاج کیلئے اپنی بھرپورکاوشیں بروئے کار لارہے ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ترقی یافتہ ممالک کے طبی اداروں سے بھی اس ضمن میں مشاورت کی جائے تاکہ اس بیماری کے بارے میں ٹھوس نتائج حاصل کئے جاسکیں۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.