Live Updates

عمران خان اب ناکام خان بن گئے ہیں‘تحریک انصاف کے کارکنوں نے عمران خان کے جلسہ میں آنا چھوڑدیا ہے ‘وہ عمران خان سے اختلاف رکھتے ہیں‘عمران خان نے کارکنان سے جو وعدے کئے وہ پورے نہیں ہوسکے ہیں

مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ کی کارکنوں سے بات چیت

جمعرات 12 مئی 2016 21:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء ) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ عمران خان اب ناکام خان بن گئے ہیں،کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے ا نہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے عمران خان کے جلسہ میں آنا چھوڑدیا ہے اور وہ عمران خان سے اختلاف رکھتے ہیں ،عمران خان نے کارکنان سے جو وعدے کئے وہ پورے نہیں ہوسکے ہیں،خیبرپختون خواہ کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ،عمران خان سیاسی بیانات دینے کے علاوہ کوئی کام نہیں کررہے ،ابھی تک انہوں نے خیبرپختون خواہ کے عوام سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ،انہوں نے کہاکہ عمران خان جلسے کرنے کے بجائے خیبرپختون خواہ حکومت پر توجہ دیں اور وہاں کے عوام کے مسائل حل کریں ،کرپشن کے خاتمہ کا اعلان کرنے والے عمران خان بتائیں کہ وہ بنی گالہ میں جس گھر میں رہتے ہیں وہ کہاں سے آیا ہے ،ان کے اثاثے کتنے ہیں اور ان کاذریعہ آمدن کیا ہے ،عمران خان اپنے اثاثوں کے بارے جلد قوم کو آگاکریں قوم جاننا چاہتی ہے ،وہ اب جھوٹ بولنا بند کریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات