صوبہ کی 27ٹی ایم ایز کو 8کروڑ سے زائد مالیت کے سیفٹی آلات پر مبنی کٹس تقسیم کردی گئیں

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیورمینوں کی اموات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے حفاظتی آلات کی فراہمی کے احکامات دئیے تھے حفاظتی آلات کے استعمال بارے سیورمینوں کو تربیت دی جائے گی، متعلقہ رکن صوبائی اسمبلی بھی موجود ہوں گے صوبائی وزیر زکوۃ و عشر ملک ندیم کامران کا پی ایم ڈی ایف سی میں صوبہ کی 27ٹی ایم ایز میں 42کٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

جمعرات 12 مئی 2016 21:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء) یصوبائی وزیر زکوۃ و عشر ملک ندیم کامران نے صوبہ بھر کے ٹا?ن میونسپل افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیورمینوں کوحفاظتی آلات اور جاری کردہ احتیاطی تدابیر کے ایس او پی پر عملدرآمد کروائے بغیر مین ہولز میں نہ اترنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پی پر عملدرآمد نہ کرنے والے ٹی ایم اوز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے یہ بات یہاں پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی لاہور میں صوبہ کی 27ٹا?ن میونسپل ایڈمنسٹریشن میں سیورمینوں کی حفاظت کے لیے 42سیفٹی ایکوئپمنٹس دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پررکن صوبائی اسمبلی طارق محمود باجوہ، ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ راشد احمد خان،ایم ڈی پی ایم ڈی ایف سی عامر نذیر، جنرل مینجیرانجینئرنگ پی ایم ڈی ایف سی افتخار رسول، ٹیکنیکل کنسلٹنٹ عاشق چوہدری اور صوبہ کے27ٹی ایم اوز بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملک ندیم کامران نے اجلاس میں موجود ایم او زکو بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سیورمینوں کی اموات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ٹی ایم ایز کو حفاظتی آلات کی مکمل کٹ فراہم کرنے کے احکامات دئیے تھے جن پر عملدرآمد کرتے ہوئے 14اہم آلات پر مبنی کٹس دی جاری ہیں اور ایک کٹ کی مالیت 20لاکھ 89ہزار 800روپے جبکہ 42کٹس کی مالیت 8کروڑ77لاکھ 71ہزار 600روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سیورمینوں کو ان آلات کے استعمال کے حوالے سے تربیت دینے کا بھی اہتمام کیا ہے اور ان آلا ت کے ماہرین ہر ٹی ایم اے میں جا کر ایک دن گزاریں گے اور متعلقہ سیورمینوں کو ان آلات کے استعمال کی تربیت دیں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سیورمینوں کی زندگی کی حفاظت کے لیے صوبہ کی تاریخ میں پہلی بار عملی اقدامات کرتے ہوئے کروڑ وں روپے مالیت کے حفاظتی آلات دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حفاظتی آلات صرف ان ٹی ایم ایز کو دئیے گئے ہیں۔ جو اپنے طور پر یہ آلات خریدنے کی متحمل نہیں تھیں جبکہ دیگر ٹی ایم ایز کے پاس یہ حفاظتی آلات پہلے سے موجود ہیں۔ انہوں نے اجلاس میں موجود ٹی ایم اوزپر زور دیا کہ وہ ان آلات کے استعمال بارے تربیتی سیشن میں اپنے متعلقہ رکن صوبائی اسمبلی کو بھی مدعو کریں تاکہ وہ اپنے علاقے کی صورتحال میں بہتری لانے کے لیے زیادہ بہتر طریقے سے کارروائی کرسکیں۔ بعدازاں صوبائی وزیر صوبہ کی 27ٹی ایم اوز میں حفاظتی آلات پر مبنی 42سیفٹی کٹس تقسیم کیں۔