سپیکر پنجاب اسمبلی نے ایوان میں بغیر اجازت بولنے اور شور مچانے پر ڈاکٹر فرزانہ نذیر کو ہاؤس سے باہر نکال دیا

جمعرات 12 مئی 2016 21:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان نے ایوان میں بغیر اجازت بولنے اور شور مچانے پر ڈاکٹر فرزانہ نذیر کو ہاؤس سے باہر نکال دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقعہ پر وقفہ سوالات کے بعد جب (ن) لیگ کی خاتون رکن اسمبلی ڈاکٹرفرزانہ نذیر سپیکر کی اجازت کے بغیر اور انکے روکنے کے باوجود باربار بولتی اور اپوزیشن کیخلاف شور مچاتی رہی تواس پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ڈاکٹر فرزانہ نذیر کو ایوان سے پانچ منٹ کے لئے باہر نکال دیا۔