عمران خان کو وزیر اعظم بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ‘ (ن) لیگ والوں کی ’’خام خیالی‘‘ہی انکی سیاسی موت ثابت ہوگی ‘بجلی کی لوڈشیڈ نگ ہی حکمرانوں کی اصل پہچان بن چکی ہے‘کر پٹ حکمرانوں نے ملک کو کر پشن کا ’’گڑھ ‘‘بنادیا ہے ‘حکمران نااہلیوں کے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں‘20مئی کو تحر یک انصاف کا فیصل آباد میں تاریخی اور شاندار جلسہ ہوگا ملکی مسائل کا حل صرف تحر یک انصاف اور عمران خان کے پاس ہے
سابق گور نر پنجاب و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمد سرور کی بات چیت
جمعرات 12 مئی 2016 20:58
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ والوں کی ’’خام خیالی‘‘ہی انکی سیاسی موت ثابت ہوگی ‘بجلی کی لوڈشیڈ نگ ہی حکمرانوں کی اصل پہچان بن چکی ہے‘کر پٹ حکمرانوں نے ملک کو کر پشن کا ’’گڑھ ‘‘بنادیا ہے ‘حکمران نااہلیوں کے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں ْعمران خان کو وزیر اعظم بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ‘20مئی کو تحر یک انصاف کا فیصل آباد میں تاریخی اور شاندار جلسہ ہوگا ملکی مسائل کا حل صرف تحر یک انصاف اور عمران خان کے پاس ہے۔
جمعر ات کے روز گفتگو کرتے ہوئے سا بق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ والے ہمیشہ کیلئے اقتدارمیں رہنے کے خواب دیکھ رہے مگر انکو ایک بات یاد رکھنا چاہیے کہ انکو انکی یہی خام خیالی ہی اقتدار کے ایوانوں سے ہمیشہ کیلئے باہر نکال دیں گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام تحریک انصاف اور عمران خان کی پا لیسوں کو مکمل سپورٹ کرتے ہیں او ر تبدیلی کی جنگ میں تحر یک انصاف کے ساتھ ہیں اس لیے دنیا کی کوئی طاقت عمران خان کو وزیر اعظم بننے سے نہیں روک سکتی۔
انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والوں نے اقتدار میں آنے سے پہلے ملک کو چھ ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے نجات دلانے کا وعدہ کیا مگر آج انکے اقتدار میں تین سال ہو رہے ہیں لیکن اسکے باوجود ملک میں بدترین لوڈشیڈ نگ جاری ہے جسکی وجہ سے عوام آج لوڈشیڈ نگ کے خلاف احتجاج کر نے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ20مئی کو تحر یک انصاف کا فیصل آباد میں تاریخی اور شاندار جلسہ ہوگا اور چیئر مین تحر یک انصاف عمران خان اہم خطاب کر یں گے۔مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.