وزیر اعظم کے پارلیمنٹ میں آنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ٗ وزیراعظم اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیں ٗ رحمن ملک

جمعرات 12 مئی 2016 20:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے پارلیمنٹ میں آنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ٗ وزیراعظم اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیں ۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے متحدہ اپوزیشن نے جو سوالات مرتب کئے ہیں یہ دراصل وزیراعظم کو ایک موقع دینے کے لئے کیا گیا تاکہ وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں آکر تمام جماعتوں کو اس حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر اعتماد میں لیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم پاکستان کے اس فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ وہ (کل) جمعہ کو پانامہ لیکس کے مسئلہ پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے ٗ تمام جماعتیں ان کے اس فیصلہ کا خیر مقدم کرتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر یوسف رضا گیلانی کو مبارکبا ددیتے ہیں ۔