پاک فضائیہ کے افسران اورائیرمین کو قابلِ فخر خدمات پر آپریشنل اورنان آپریشنل ملٹری اعزازات دیئے گئے

جمعرات 12 مئی 2016 20:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) پاک فضائیہ کے افسران اورائیرمین کو قابلِ فخر خدمات پر آپریشنل اورنان آپریشنل ملٹری اعزازات دیئے گئے۔ جمعرات کو ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہونے والی اس تقریب کے مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان تھے۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کے30 افسران کو ستارہ امتیاز(ملٹری)، 16افسران کوتمغہ امتیاز(ملٹری)جبکہ 8 افسران کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔

15جونیئر کمیشنڈ افسران کو تمغہ خدمت ملٹری(درجہ اول) عطا کئے گئے۔ یہ اعزازات ان کو پاک فضائیہ میں ان کی بہترین خدمات کے اعتراف کے طور پر دئیے جاتے ہیں جو کہ انہوں نے پاک فضائیہ کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کی ہوتی ہیں۔ تقریب میں بڑی تعداد میں پاک فضائیہ کے اعلٰی حکام، افسران اور ائیر مین نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :