حکومت پاکستان بنگلہ دیش میں پھانسیاں کا معاملہ عالمی سطح اٹھائے ٗسراج الحق

پانا مالیکس میں شامل تمام لوگوں کا احتساب ہونا چاہیے ٗ جماعت اسلامی کے امیر کی گفتگو

جمعرات 12 مئی 2016 20:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان بنگلہ دیش میں پھانسیاں کا معاملہ عالمی سطح اٹھائے ٗ پانا مالیکس میں شامل تمام لوگوں کا احتساب ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش نے 45برس پرانا مقدمہ بنا کر مطیع الرحمن کو سزائے موت دی یہ ایک جعلی مقدمہ تھا ٗان پر بنیادی الزام ایک ہی ہے کہ انہوں نے پاکستان کا ساتھ دیا چونکہ اس وقت بنگلہ دیش نہیں تھا اس لئے انہوں نے پاکستان کا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش نے 1974ء کے معاہدے کی خلاف ورزی کر کے ان کو سزا دی یہ ایک سیاسی انتقام ہے۔ مطیع الرحمن کی سزائے موت کی ہیومن واچ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی اس اقدام کی مذمت کی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پانا ما لیکس میں شامل تمام لوگوں کا احتساب ہونا چاہیے اپوزیشن بھی یہی چاہتی ہے ۔