اپوزیشن کے پاس کوئی ایشو نہیں ٗ سیاست چمکارہی ہے ٗاپوزیشن کسی کی بات ماننے کیلئے تیار نہیں ٗ ریاض حسین پیرزادہ

وزیر اعظم پہلے بھی پارلیمنٹ میں آتے تھے اور اب بھی آئیں گے ٗوفاقی وزیر کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 12 مئی 2016 20:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایشو نہیں ٗ سیاست چمکارہی ہے ٗاپوزیشن کسی کی بات ماننے کیلئے تیار نہیں ٗ وزیر اعظم پہلے بھی پارلیمنٹ میں آتے تھے اور اب بھی آئیں گے ۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس سیاست کیلئے کوئی ایشو نہیں وہ سازش کے تحت پانامہ لیکس پر کام کر رہے ہیں، پوری دنیا کے آف شور کمپنیوں میں نام آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو کوئی مطمئن نہیں کر سکتا اور نہ ہی وہ کسی کی بات ماننے کو تیار ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پہلے بھی پارلیمنٹ میں آتے تھے اور آئندہ بھی آئیں گے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاناما لیکس میں وزیر اعظم کا نام نہیں ہے اور پھر بھی انہوں نے فوری طورپر کمیشن بنانے کااعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :