حسینہ واجد سیاسی مخالفین کو انتقام کانشانہ بنارہی ہیں، جماعت اسلامی بلوچستان

یواین او،او آئی سی ،عالمی انسانی حقوق کے دیگر ادارے خاموش تمام شائی بن چکے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، مولانا عبدالحئی مندوخیل

جمعرات 12 مئی 2016 20:27

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مئی۔2016ء ) جماعت اسلامی بلوچستان نے کے نائب امیر مولاناعبدالحئی مندوخیل نے کہا کہ حسینہ واجد سیاسی مخالفین کو انتقام کانشانہ بنارہی ہے جبکہ یواین او،او آئی سی اور عالمی انسانی حقوق کے دیگر ادارے خاموش تمام شائی بن چکے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔حکومت پاکستان حسینہ واجد کی مذموم کاروائیوں پر بنگلہ دیشی حکومت کاسفارتی بائیکاٹ کرے۔

جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو عمر قید اور پھانسی جیسی سنگین سزائیں بے گناہ انسانیت کے قتل عام کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ مطیع الرحمان نظامی کو پاکستان کی حمایت کی سزادی گئی ہے جوحکومت پاکستان اور ہر محب وطن شخص کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔آج چار دھائیوں بعد1971کے واقعات کو بنیاد بناکر بنگلہ دیش میں خون کی ندیاں بہائی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

حسینہ واجد بھارت کی شہ پہ پاکستان کے خلاف نفرت کابیج بورہی ہیں اس کے نتائج سنگین ہوں گے۔

متنازعہ ٹربیونل کی کوئی حیثیت نہیں۔ یہ ناقابل فہم ہے کہ حکومت پاکستان اس معاملے کو عالمی دنیا کے سامنے اٹھانے سے کیوں گھبرارہی ہے؟ضرورت اس امر کی ہے کہ بنگلہ دیش کی حکومت اور مودی سرکاری کا گٹھ جوڑ ساری دنیا کے سامنے لایا جائے۔بھرپورسفارت کاری کے ذریعے بنگلہ دیش کی حکومت پر دباؤڈالاجائے کہ وہ اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل اوراپنے سیاسی مخالفین بالخصوص جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو سنگین سزائیں دینے سے بازآجائے۔

متعلقہ عنوان :