(ن) لیگ عملی کام پریقین رکھتی ہے ،کھوکھلے نعروں پرنہیں،انجینئرامیرمقام
اقتدارسنبھالتے وقت چیلنجزکامقابلے کرنے کاپختہ عزم کررکھاتھاجوبعض اناپرست لوگوں کوہضم نہیں ہورہا، مشیر وزیراعظم
جمعرات 12 مئی 2016 20:17
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہپاکستان مسلم لیگ(ن) محمد نوازشریف کی قیاد ت میں عملی کام پریقین رکھتی ہے نہ کہ کھوکھلے نعروں پر،اقتدارسنبھالنے کے وقت چیلنجزکامقابلے کرنے کاپختہ عزم کررکھاتھاجس میں دہشت گردی کی بیخ کنی،لوڈشیڈنگ سے نجات اورمعاشی واقتصادی استحکام شامل ہیں جوبعض اناپرست لوگوں کویہ ہضم نہیں ہورہااس لئے وہ حکومت کیخلاف مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دوسروں پرتنقیدکرنیوالوں کوپہلے اپنے گریبان میں جھانکناچاہئے،وزیر اعظم سے دورہ سوات کے وقت ملاکنڈڈویژن کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے اعلانات کرائینگے۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کارکن کسی اثاثے سے کم نہیں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے تمام کارکنوں کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔(جاری ہے)
ان خیالات کااظہارانہوں نے تحصیل مٹہ میں فتح محمدخان کی رہائشگاہ اورتحصیل بریکوٹ ،ہشت نگرہال میں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجتماع سے ضلعی ناظم محمدعلی شاہ،ضلعی صدرقیموس خان کے علاوہ دیگرعہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔بعدازاں وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے نوے کلے ابوہااورگورتئی میں سوئی گیس منصوبوں کابھی افتتاح کیا۔اس موقع پرشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کے عوام کوتمام سہولیات انکے دہلیزپرپہنچانے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.