ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ چند شعبدہ باز احتساب سے نہیں بچ سکیں گے،پرویز ملک

جمعرات 12 مئی 2016 20:01

لاہور۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مئی۔2016ء )پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ چند شعبدہ باز ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں،ہر بات سے مکر جانا ان کا وطیرہ بن چکا ہے ۔ قوم ان کی اصلیت جان چکی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر لاہور کے چیف آرگنائزر سید توصیف شاہ بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ اب ملکی ترقی کو کوئی نہیں روک سکے گا، ملکی ترقی کے خلاف غیروں کے ایجنڈے پر کام کرنے والے سیاہ چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں ۔