ڈائریکٹر پیس سنٹرفادر جیمز چنن کی منہاج القرآن سیکرٹریٹ آمد ،سہیل رضا سے ملاقات
مذاہب کے درمیان مشترکات پر بہت کام کرنے ضرورت ہے ،سہیل احمد رضا ڈاکٹر طاہر القادری نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فکری،علمی اور عملی رہنمائی دی ،فادر جیمز چنن
جمعرات 12 مئی 2016 19:56
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مئی۔2016ء) ممتاز مسیحی رہنماء اور ڈائریکٹر پیس سنٹر لاہور فادر جیمز چنن نے عالمی سطح پر مسلم مسیحی ڈائیلاگ کے موضو ع پر منہاج القرآن انٹر فیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا سے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اور تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔فادر جیمز چنن نے تحریک منہاج القرآن کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا ،ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلشنز منہاج القرآن انٹر نیشنل سہیل احمد رضا نے مسیحی رہنماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مذاہب کے درمیان مشترکات پر ابھی بھی بہت زیادہ کام کرنے ضرورت ہے ۔
مختلف مذاہب کے درمیان حائل خلیج کے خاتمے کیلئے کوششیں کرنا تمام مذاہب کے پیروکاروں کا اہم فریضہ ہے ۔انہوں نے فادر جیمز چنن کو بتایا کہ انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل دنیا کے 100ممالک میں موثر انداز میں کام کر رہی ہے ۔(جاری ہے)
ڈاکٹر طاہر القادری نے تمام مذاہب اور مسالک کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر دیا ہے اور محبت و امن کے رویوں کو دنیا میں پھیلا دیا ہے ،ڈاکٹر طاہر القادری محبت اور امن کے عظیم رویوں کو عام کرنے میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ۔
مسیحی رہنما فادر جیمز چنن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی امن کے قیام اور مذہبی رواداری کو فروغ دینے میں دونوں بڑے مذاہب اہم اور موثر کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ہمیں ایک دوسرے کو سمجھنے اور جاننے کیلئے باہمی سطح پر دونوں مذاہب کی حقیقی تعلیمات کا مطالعہ کرتے ہوئے ان روحانی اقدار اور دیگر مشترکات کا اجاگر کرنا ہو گا ۔عالمی سطح پر امن اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے منہاج القرآن کا کردار تاریخی ہے ۔تحریک منہاج القرآن کی بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کاوشیں قابل تعریف ہیں ۔فادر جیمز چنن نے کہا کہ منہاج القرآن ایک ایسی تحریک ہے جو نئی نسل کو فکری رہنمائی کے ساتھ ساتھ دہشتگردی و انتہا پسندی سے بچا کر اعلیٰ انسانی اقدار سے روشناس کرا رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ دنیا کو امن کی ضرورت ہے ،ڈاکٹر طاہر القادری ایک ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے انسانیت کو فکری،علمی اور عملی رہنمائی دی ہے ،متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.