Live Updates

حکمرانوں کو تھوڑی سی بھی شرم وحیاء ہے تو ملک کی لوٹی دولت کو واپس لاکرقومی خزانے میں جمع کروائیں، پی ٹی آئی رہنما سلونی بخاری

جمعرات 12 مئی 2016 19:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مئی۔2016ء) پی ٹی آئی کی رہنما سلونی بخاری نے کہا ہے کہ ان حکمرانوں کو اگر تھوڑی سی بھی شرم وحیاء ہے تو ملک کی لوٹی دولت کو واپس لاکرقومی خزانے میں جمع کروائیں ورنہ گھی سیدھی انگلی سے نہیں تو ٹیڑھی انگلی سے نکالا جائے گا۔

(جاری ہے)

میاں نوازشریف نہیں چاہتے کہ شفاف تحقیقات ہوں اس لیے وہ استعفیٰ کی بات پر ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں لیکن یہ جس قدر معاملے کو لٹکائیں گے چور چور کا شور بڑھتا جائے گا پوری قوم سڑکوں پر ہوگی اور رائیونڈکا گھیراؤ پھر ہماری بھی مجبوری بن جائے گی ہم پر ہمارے ہی کارکنوں کا پریشر ہے کہ رائیونڈ ا رخ کیا جائے کیونکہ میاں برادران لوٹ مار کا مال ہضم کرنا چاہتے ہیں آج اپوزیشن کی تمام جماعتیں ان کے خلاف احتجاجی دھرنے میں شریک ہیں۔

لیکن انہیں اقتدار کی بندر بانٹ میں سوائے مولانا فضل الرحمن کے اور کوئی دکھائی نہیں دے رہا اگر میاں نوازشریفی سنجیدہ رویہ نہیں اپنائیں گے تو معاملات مزید خراب ہوجائیں گے جمہوریت کا راگ الاپتے رہے ہیں اب جمہوریت کا ہی تقاضا ہے کہ شفاف تحقیقات کروانے کیلئے استعفیٰ دیں اور گھر کو جائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :